Saturday, October 23, 2021

فوریکس ٹریڈنگ Forex Trading

 فوریکس ٹریڈنگ کے اصول

1- فاریکس ٹریڈنگ میں آدمی بلا واسطہ خود خریداری نہیں کر سکتا، بلکہ کسی بروکرکا واسطہ ضروری ہے، لہذا اس کاروبار میں خرید و فروخت کے تمام مراحل بروکرز کے واسطے سے ہی پایہ تکمیل کو پہنچتے ہیں۔ کچھ کمپنیاں بروکر کے طور پر کام کرتی ہیں اور ہر خرید و فروخت پر مخصوص کمیشن لیتی ہیں۔ خریدار کو خواہ نفع ہو یا نقصان، کمپنی کے طے شدہ کمیشن کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوتا

2- 10 فیصد رقم بروکر کمپنی کو ادا کرنا ضروری ہوتا ہے، باقی 90 فیصد قیمت ادا کرنا ضروری نہیں اور نہ ہی بروکر کی طرف سے اس کا مطالبہ کیا جاتا ہے.
3-فاریکس ٹریڈنگ کے لیے ا فاریکس اسکیم کا رکن بننا پڑتا ہے۔ اور کچھ مخصوص رقم بھی جمع کرانی پڑتی ہے جو کہ سیکیورٹی کے طور پر بروکر کمپنی رکھتی ہے، تاکہ اگر بالفرض خرید و فروخت میں نقصان ہونے لگے تو اس میں سے پورا کیا جا سکے

4-فاریکس ٹریڈنگ کا سارا نظام مکمل طور پر  انٹر نیٹ کے ذریعےگھر بیٹھے ہوتا ہے- اس میں خریدار کسی جنس پر اور فروخت کنندہ کسی کرنسی پرمکمل قبضہ نہیں رکھتا بلکہ اسکرین پر اس کے اکاؤنٹ میں صرف یہ دیکھا  جاسکتا ہے کہ کون کس لاٹ کا مالک ہے۔ دوسری طرف فروخت کنندہ کے اکاؤنٹ میں صرف رقم کی منتقلی شو کی جاتی ہے اور آخر میں نفع اور نقصان کا فرق برابر کر لیا جاتا ہے۔


 

No comments:

Post a Comment